عرب امارات جانیوالے مسافروں پررقم لے جانے اور قیام سے متعلق نئی شرائط عائد

طالب فریدی  جمعرات 15 اکتوبر 2020
امارات جانے والے مسافروں کو رقم اور واپسی کے ٹکٹ سمیت کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی(فوٹو، فائل)

امارات جانے والے مسافروں کو رقم اور واپسی کے ٹکٹ سمیت کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی(فوٹو، فائل)

 لاہور: متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں  کیلئے پی آئی اے کا ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا

پی آئی اے کے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق  متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافروں کے  پاس کم از کم دو ہزار درہم ہونا لازمی ہوگا۔  شو منی کے علاوہ واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور کنفرم ہوٹل بکنگ بھی لازمی ہوگی۔

ہوٹل کے بجائےکسی کے پاس ٹھہرنے کی صورت میں رہائشی پتہ کی تفصیلات فراہم کرنا لازم ہوگا۔  پی آئی اے انتظامیہ بورڈنگ سے قبل یا پاکستانی امیگریشن حکام مسافروں کی جانب سے یہ شرائط پوری ہونے کی تصدیق کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔