صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں جا گری

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 15 اکتوبر 2020
بریک فیل ہونے کے باعث صوبائی وزیر محنت کے قافلے میں شامل گاڑی گہری کھائی میں جاگری(فوٹو، فائل)

بریک فیل ہونے کے باعث صوبائی وزیر محنت کے قافلے میں شامل گاڑی گہری کھائی میں جاگری(فوٹو، فائل)

شانگلہ: خیبر پختون خوا کے  وزیر محنت شوکت  یوسفزئی کے قافلے میں شامل گاڑی کھائی میں گرنے سے تحریک انصاف کا ایک عہدے دار جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ایک جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ حادثہ قافلے میں شامل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری اور شدید زخمیوں کو سوات لے جایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سڑک گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر ہو نے کی وجہ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔ یہ حادثہ بہرام درہ سے آمنی آتے ہوئے پیش آیا۔ زخمیوں کو آمنہ ہسپتال لایا گیا مگر وہاں کوئ سہولت موجود نہ ہونے کے باعث انہیں سوات منتقل کرنا پڑا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی فضل الرحمان جان بحق ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ قافلے میں پی ٹی آئی شانگلہ کی تمام لیڈرشپ موجود تھی۔ زخمیوں میں فضل الرحمان نامی شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ اور نیک عمل کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔