برٹنی اسپئیر نے ہوٹل میں مداحوں کو کھانا دیکرحیران کردیا

آئی این پی  ہفتہ 21 دسمبر 2013
برٹنی اسپئیر کے دو مداحوں نے کھانے کا آرڈر دیا، گلوکارہ برٹنی اسپئیر کھانا لیکر آئیں جس پر مداح دنگ رہ گئے۔ فوٹو: فائل

برٹنی اسپئیر کے دو مداحوں نے کھانے کا آرڈر دیا، گلوکارہ برٹنی اسپئیر کھانا لیکر آئیں جس پر مداح دنگ رہ گئے۔ فوٹو: فائل

لندن: یوں تو مداح من چاہے اداکاروں کو سرپرائز دینے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن گلوکارہ برٹنی اسپئیر کچھ ہٹ کر کرنے کے موڈ میں ہیں ، کچھ ایسا جو ان کے دیوانوں کے لیے دلچسپ ثابت ہوسکتا ہے۔

برٹنی اسپئیر کے دو مداح پہنچے ریسٹورنٹ اور کھانے کے لیے آرڈر دیا، جب ان کا آرڈر آیا تو وہ دنگ رہ گئے۔انھوں نے دیکھا کہ ان کا آرڈر کوئی اور نہیں بلکہ ان کی پسندیدہ گلوکارہ برٹنی اسپئیر لے کر آئیں۔یہ دیکھ کر ان کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہیں تھا۔ پتا چلا کہ یہ سب کچھ کرسمس کے تہوار کا ایک سلسلہ تھا اور ایڈورٹائزنگ کمپنی نے ان دونوں کو سلیکٹ کیا تھا ، یہ بتائے بغیر کہ وہ ان دونوں کو کیا سرپرائز دینے والے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔