زمبابوین وفد کی واپسی، پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا

ایکسپریس نیوز  جمعـء 16 اکتوبر 2020
ارکان نے لاہور اورراولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیموں کی سیکیورٹی پر انھیں بریفنگ بھی دی گئی۔
فوٹو : فائل

ارکان نے لاہور اورراولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیموں کی سیکیورٹی پر انھیں بریفنگ بھی دی گئی۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  زمبابوے کے 5 رکنی وفد نے پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔

پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دینے کے بعد زمبابوے کا5 رکنی وفد وطن  واپس چلاگیا۔ ارکان نے لاہور اورراولپنڈی کے اسٹیڈیمز میں انتظامات کا جائزہ لیا،ٹیموں کی سیکیورٹی پر انھیں بریفنگ بھی دی گئی۔

پروگرام کے مطابق زمبابوین کرکٹ ٹیم 20اکتوبر کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے جہاں 5روز قرنطینہ کے بعد پریکٹس اور پھر30 اکتوبر سے راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا۔3 ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔