- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
کراچی میں ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانے کی تجویز
کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہاہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے ڈاکٹر عیسیٰ فزیواینڈ ری ہیبی ٹیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وائرس سے ابھی ہم جیتے نہیں ہیں اس کے خلاف جنگ جاری ہے اور جیت کے قریب ہیں لیکن اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو نتائج یکسر تبدیل ہوسکتے ہیں، میری تجویز ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ کچھ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن شہریوں کی ایک بڑی تعداد ایس اوپیز پر عمل نہیں کرتی، احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم کسی بھی بیماری یا وبا کو شکست دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر مختلف ملکوں کے قونصل جنرل، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ سمیت معززین شہر کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، انھوں نے کہا کہ فزیو تھراپی عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یہ بیماریوں کا موثر ترین علاج ہے، ہمیں ماضی میں رہنے کے بجائے ماضی سے سیکھنا چاہیے، شہر کو آگے کی طرف لے جانا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔