رحمٰن ملک پیپلز پارٹی اور متحدہ میں کشیدگی کم کرانے کراچی پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 21 دسمبر 2013
آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی۔   فوٹو : فائل

آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ایم کیو ایم کے لیے کھلے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمنٰ ملک پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے کیلیے جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔

انھوں نے کراچی پہنچنے کے بعد سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ کراچی پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں رابطے جاری ہیں، ایم کیو ایم والے کل بھی ساتھی تھے، آج بھی حکومت میں شمولیت کے لیے ہمارے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔