سی سی پی او لاہور سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے کا تبادلہ

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اکتوبر 2020
آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا تبادلہ ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک برانچ کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا تبادلہ ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک برانچ کردیا ہے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سی سی پی او لاہور سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے جھگڑے پر ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو عہدے سے ہٹادیا گیا، آئی جی پنجاب نے ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک برانچ جب کہ ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب طارق عزیز کو ایس پی لیگل ٹریننگ کالج چوہنگ لگا دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور پولیس چیف اور ایس پی سی آئی اے کے درمیان جھگڑا

واضح رہے کہ لاہور پولیس کے سربراہ عمر شیخ  کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ میں جلسے سے متعلق اجلاس بلایا تھا جس میں ایس پی سی آئی عاصم افتخار نے بوجہ بخار آنے سے معذرت کی، لیکن سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے انہیں فوری طور پر میٹنگ میں پہنچنے کا حکم دیا۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار میٹنگ میں پہنچے اور اپنی طبعیت نا سازی کا بتایا لیکن پھر بھی سربراہ لاہور پولیس عمرشیخ ایس پی سی آئی کے تاخیر سے پہنچنے پر برہم ہوگئے،  سی سی پی او کی سرزنش پر ایس پی سی آئی اے بھی مشتعل ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔