امریکا میں چھوٹا طیارہ پارکنگ میں کھڑی کار پر گر کر تباہ

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اکتوبر 2020
معجزانہ طور پر ہولناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوٹو : ٹویٹر

معجزانہ طور پر ہولناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوٹو : ٹویٹر

 واشنگٹن: امریکا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی ایک شاپنگ مال کی پارکنگ میں کھڑی کار پر گر گیا جس کے نتیجے میں کار اور طیارہ تباہ ہوگئے تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کی پیئرس کاؤنٹی میں تھن فیلڈ کے علاقے سے ابورن ایئرپورٹ کے لیے پرواز بھرنے والا ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ساؤتھ ہل کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار پر گر گیا۔

حادثے میں کار اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے اس وقت کار خالی تھی اور طیارے کے 53 سالہ پائلٹ کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں پائلٹ طیارے سے خود باہر آیا اور چلتے ہوئے سڑک کنارے لیٹ گیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر طیارہ حادثے کی وجہ پاور سپلائی میں خرابی پیدا ہونا لگتی ہے تاہم حتمی بات انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے بعد ہی کہی جا سکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔