روحانی دوست

 اتوار 18 اکتوبر 2020
علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ(03338818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلا احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے ، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبروں کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص،ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبروں کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ ”کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا: (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 19 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر 8 ہے
چلتا پانی رک سکتا ہے، ہوا کا جھونکا گھٹن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
یعنی کاموں میں تعطل اور سست روی کا اندیشہ ہے، دل اور دل سے منسلک تمام امور میں کچھ خرابی ہوسکتی ہے۔ ماں،گھر اور آپ کا معدہ آپ کی توجہ کا مرکز ہوسکتے ہیں۔
2،3،4،6،7 اور8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1، 5 اور9 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِ صدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمن یا اللہ ” 11 بار یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 20اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر7 ہے
منگل فطرتاً فساد اور تلخی کا دن ہے جب کہ 7 ماضی کا نمبر ہے۔ گویا کوئی پرانی کہانی، کوئی پرانا معاملہ نئے سرے سے مسائل کو زندہ کرسکتا ہے۔ دنیا کے مسائل میں ایک اور اضافہ لیکن ایسا اضافہ جو ماضی میں کہیں دفن تھا۔
3،4، 5،7،8اور9 نمبر والوں کے لئے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1، 2 اور6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاغفار یاستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درود شریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 21 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
عطارد اور یورنیس کا مکسچر، کوئی اہم معاہدے اور خبریں میڈیا کو رونق بخش سکتی ہیں، کچھ ممالک کے درمیان نئے معاہدوں سے نئے نظام کی آمد کا دروازہ کھل سکتا ہے۔
1، 2،3،6،7اور8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
4، 5 اور9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص ”یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ ” 41 بار اول و آخر 11 باردرود شریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات22 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر3 ہے
اسٹاک ایکسچینج، عالمی معاشی ادارے، مذہبی مقامات اور وہ لوگ جو مذہبی اور معاشی سربراہ سمجھے جاتے ہیں سے متعلق اہم خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔
ڈالر کا ریٹ گرسکتا ہے، مذہبی لوگوں کے لیے ایک بہتر دن!
2، 3،4،7،8اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1، 5 اور6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے، مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 23 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر 7 ہے
آج کا دن ماضی سے جُڑے امور کی خرابیاں اور خوبیاں سامنے لائے گا۔ شیزوفرینا اور دماغی امراض کے علاج کے لیے ایک معاون دن، لیکن علاج کا طریقہ فطرتی ہونا شرط ہے۔
3، 4، 5،7، 8 اور9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
1، 2 اور6 نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یا معید یااللہ ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 24 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر1 ہے
حکم راں طبقے کے لیے آج کا دن ممکن ہے سازگار نہ ہو، بزرگوں اور اداروں کے سربراہان، دل کے مریض اور انتظامی امور سے منسلک لوگوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
1، 2، 4، 5، 6 اور9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3،7اور8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یاکالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یافتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار25 اکتوبر2020
آج کا حاکم نمبر4 ہے
کسی حکومت کا تخت لرز سکتا ہے، محل میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں اور بڑے فیصلے ہوسکتے ہیں، م، ن، ط اور ص نام والوں کو معمول سے ہٹ کے حالات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
1،2،3،6،7 اور8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
4، 5اور9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔