نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 18 اکتوبر 2020
آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

آپ کا یہ ہفتہ کیسا ہوسکتا ہے؟

برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
ذہنی الجھاؤ اور کسی قدر صحت کے مسائل کا اندیشہ ہے۔
سوموار اور منگل ممکن ہے کچھ خاص اچھا نہ گزرے لیکن جمعہ، ہفتہ اور اتوار آپ کی زندگی میں نہایت اہم دن ہوسکتے ہیں، کوئی اہم معاہدہ ہوسکتا ہے آپ کے کیریر کے لیے ایک بہترین وقت ہوسکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
چار سیارے آپ کے لمبے سفر، بیرون ملک سے متعلقہ امور اور بڑے بڑے منصوبہ بندی کے گھر کو چار چاند لگارہے ہیں، یہ ہفتہ آپ کی تخلیقی اور دورانیشی کے صلاحیت کو نکھارے گا اور آپ بڑی کام یابیاں سمیٹ سکتے ہیں، ازدواجی اور شراکتی امور میں کچھ الجھن رہے گی۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
شراکتی کاموں سے فائدہ، لائف پارٹنر کی جیب وزنی ہوسکتی ہے جس سے آپ کو فائدہ ہوگا، وراثتی امور میں آپ کو کام یابی مل سکتی ہے، آپ روحانیت کے بہت قریب ہیں، لیکن آپ کو کچھ دنیاوی چیزوں نے الجھا رکھا ہے، آپ کا سیارہ الٹ چل رہا ہے۔ زیادہ سوچ بچار اور تنہائی سے دور رہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
آپ کے ساتویں یعنی شادی، تعلقات، پبلک ڈیلنگ اور میدان ِ عمل کے گھر میں چار سیارے بہت اہم ہونے جارہے ہیں، مذکورہ بالا امور میں آپ کی کام یابی یقینی ہے۔
کاموں میں پھیلاؤ کا امکان ہے، دوسری اور تیسری شادی یا تعلقات کا امکان ہے، عطارد چونکہ الٹا چل رہا ہے لہٰذا منفی سرگرمیوں سے اجتناب لازم ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
اس ہفتے آمدن میں اضافہ تو ہوگا ہی لیکن کام کے پھیلاؤ اور بہتری کی بھی امید ہے۔
زہرہ آپ کے خانہ مال میں موجود ہے، گویا سونا چاندی اور دیگر ایسی چیزیں جو دلی سکون کا سبب بنتی ہیں مل سکتی ہیں، محتاط رہیں کچھ چیزیں خراب بھی ہوسکتی ہیں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
اس ہفتے 22 اور 23 تاریخوں میں آپ کو زمین، لاٹری یا کسی اور ایسی نوعیت کے ذرائع سے مالی فائدہ ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔ اولاد اور محبوب خوشی کا سبب بن سکتے ہیں، اس ہفتے سفر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ ہفتہ کئی حوالوں سے شان دار ہونے کی امید ہے!

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
ازدواجی رشتے میں دراڑیں پڑ سکتی ہیں، تلخی کو بڑھنے نہ دیں، یہ ایک مشکل ہفتہ ہوسکتا ہے، اگرچہ یہ آپ کے لیے خاصا مشکل ہوگا لیکن یہی آپ کے لیے بہتر ہے، تلخی ایام کو ہنس کے پی جا، اسی میں آبِ حیات ہے۔ آن لائن بزنس سے منسلک لوگوں کے لیے یہ اچھا ہفتہ ہوسکتا ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کے قریبی لوگوں سے تعلقات نازک موڑ پر آسکتے ہیں، محتاط رہیں۔
آپ کی قوتِ برداشت کا امتحان ہوسکتا ہے۔ کوئی بزرگ آپ کی مدد کرتا نظر آتا ہے۔
آپ کی تحریر وتقریر سے آپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا جو معاشرے میں آپ کے وقار کے قد کو بلند کردے گا۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
کچھ لوگ آپ سے جلتے ہیں لیکن ان کی پرواہ نہ کریں، خدا آپ کو وہ نوازنے جارہا ہے جو اس سے پہلے آپ صرف بھی نہیں سکتے تھے۔ یہ ہفتہ آپ کی زندگی کا یادگار ہفتہ ہوسکتا ہے، آپ کی فیملی اور مالی مسائل کا نہ صرف حل بلکہ چھپر پھاڑ قسم کا فائدہ ہونے کی امیدِکامل ہے مبارک ہو!

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کے ہاں اگر اس ہفتے بچہ پیدا ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ اس ہفتے سے آپ کا مقدر بدل رہا ہے، زندگی کی وہ آسائشیں جو اس سے قبل میسر نہ تھیں ملیں گی۔
آپ کی کوئی بچی بیرون ملک ہے تو اس کی تعلیم مکمل ہورہی ہے یا اسے کوئی اعلٰی جاب مل رہی ہے۔ یہ ہفتہ امید ہے آپ کی زندگی میں کئی طرح کی خوشیاں لائے گا۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
یہ ہفتہ دنیاوی حوالے سے آپ کے وقار کو مجروح کرسکتا ہے، کوئی پرانا خاندانی مسئلہ آپ کی عزت خراب کرسکتا ہے۔ آپ کا صبر وتحمل اور گوشہ نشینی کی فطرت آپ کے ٹارگٹ عام انسانوں والے مقرر نہیں کررہی ہے، آپ اور طبع کے انسان ہیں یا اس دور سے گزر رہے ہیں۔ آپ صوفی، سائنس داں اور وجدان میں جھنڈے گاڑنے والے ہوسکتے ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کے لیے ایک اور شان دار وقت، ایک شان دار ہفتہ، آپ کی بچے اور محبوب کے خانے پر بھرپور نظر ہے، زندگی کی آسائشوں اور رشتوں کے حصول میں کام یابی کا وقت ہے، ساتھی کے ساتھ کچھ ان بن کا اندیشہ ہے، ایک طویل عرصے بعد آپ کی زندگی میں ایک تسلسل سے خوشیاں آرہی ہیں۔n

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔