پی ڈی ایم کے پہلے سیاسی پاور شو سے حکومت بے چین

ندیم چوہدری  ہفتہ 17 اکتوبر 2020
حکومت مخالف بیانیے کی ترویج کے لئے باہرآنا اس بات کاثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پہلی دوسالہ کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں۔ فوٹو: فائل

حکومت مخالف بیانیے کی ترویج کے لئے باہرآنا اس بات کاثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پہلی دوسالہ کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں گوجرانوالہ میں پہلے سیاسی پاور شو نے پی ٹی آئی حکومت کو نہ صرف چاروں شانے چت کر دیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں گوجرانوالہ میں پہلے سیاسی پاور شو نے حکومتی ہھتکنڈوں اور حربوں کے باوجود میدان مارتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو نہ صرف چاروں شانے چت کر دیا بلکہ حکومت مخالف مہم کی آئندہ ٹون بھی سیٹ کر دی۔

لاہور، گوجرانوالہ سمیت مختلف اضلاع میں سینکڑوں کنٹینرز، خاردار تاریں اور رکاوٹیں لگا کر راستے بند کرنے کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں کا حکومت مخالف بیانیے کی ترویج کے لئے باہر آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام حکومت کی پہلی دو سالہ کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔