- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
(ن) لیگ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پرکام کرے تو پابندی لگنی چاہیے، شیخ رشید
لاہور: وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پرکام کرے تواس پر پابندی لگنی چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اشتہاری مجرم ہیں، گزشتہ روز انہوں نے 11 بار قمر جاوید باجوہ کا نام لیا، پاکستان میں جمہوریت فوج کی بدولت ہے، پاک فوج ملک میں امن واستحکام کی ضامن ہے، یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، اب نوازشریف کی سیاست دوبارہ پاکستان میں نہیں آئے گی، بلکہ ان کا سیاسی جنازہ ہی لندن سے آئے گا، واضح الفاظ میں کہہ رہا ہوں 31 دسمبر سے 20 فروری تک آپ کے 15 لوگ آپ کی جماعت چھوڑ جائیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اشتہاری مجرم ہیں، ان کا ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ مریم کو لندن آنے دیا جائے، ان کی تقریر کو بھارت میں دکھایا گیا، بھارت میں بانی ایم کیو ایم کو وہ کوریج نہیں ملی جو نوازشریف کو ملی، (ن) لیگ بھارت سے پیسے لے کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے، اگر نوازشریف کا یہی رویہ رہا تو اگلے 5 سال بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک ماہ سے میڈیا کو مصروف رکھا، اور گزشتہ روز ہونے والے جلسے پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لیکن پھر بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ناکام ترین جلسہ تھا، 18 شہروں سے صرف 20 سے 22 ہزار لوگوں کو جمع کیا جاسکا، جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، زندگی میں بے نظیر اور عمران خان کا جلسہ بہت بڑا تھا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی استنبول کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات سے واقف ہوں لیکن کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ پہلے بھی ملاقاتوں کا بتاکر مشکل میں پڑگیا تھا، جب دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑا اور دو ملاقاتوں کا ذکر کیا تو طوفان آئے گا۔(ن) لیگ ملک دشمنوں کے ایجنڈے پرکام کرے تواس پر پابندی لگنی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔