فن لینڈ کی وزیراعظم کوغیرمناسب لباس میں فوٹو شوٹ پر کڑی تنقید کا سامنا

ویب ڈیسک  ہفتہ 17 اکتوبر 2020
وزیراعظم سنا مرین کے لباس پر حامیوں اور مخالفین میں لفظی جنگ چھڑ گئی، فوٹو : ٹویٹر

وزیراعظم سنا مرین کے لباس پر حامیوں اور مخالفین میں لفظی جنگ چھڑ گئی، فوٹو : ٹویٹر

ہیلسنکی: فن لینڈ کی خوبرو وزیراعظم سنا مرین کو نازیبا لباس میں فوٹو شوٹ کرانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی 34 سالہ خوبصورت وزیر اعظم سنا مرین نے کسی میگزین کے کوور فوٹو کے لیے کھلے گریبان والے سیاہ لباس میں فوٹو شوٹ کرایا جس میں وہ خوبصورت جیولری بھی پہنی ہوئی ہیں تاہم اس تصویر کے باعث انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے سیاسی مخالفین نے بھی اس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر مجموعی طور پر صارفین کا کہنا تھا کہ ایک وزیراعظم اور ماڈل میں فرق ہونا چاہیئے اور وزیراعظم کو اپنے لباس کے انتخاب میں عہدے کے وقار کا خیال رکھنا چاہیئے۔ جس کے جواب میں وزیراعظم کے حامی بھی میدان میں آگئے اور دونوں جانب سے ٹویٹس کا تانتا بن گیا۔

دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم سنا مرین کے حامیوں نے لکھا کہ ایسا لباس پہلے بھی کئی عالمی رہنماؤں نے زیب تن کیا ہے، اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں۔ یہ فحاشی نہیں۔ صارفین  نے ایسی سیکڑوں تصویریں شیئر کیں جن میں مختلف خواتین سنا مرین جیسا لباس پہننے ہوئی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔