برین ٹیومر سے لڑنے والے سابق عالمی اسکواش کھلاڑی کورونا کا شکار

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 17 اکتوبر 2020
میرزمان گل 1993 کی عالمی اسکواش چیمپئین شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

میرزمان گل 1993 کی عالمی اسکواش چیمپئین شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

برین ٹیومر سے لڑنے والے سابق عالمی اسکواش کھلاڑی میرزمان گل کورونا کا شکار ہوگئے.

میر زمان گل کے  صاحبزادے نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی صحت سے متعلق پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرے والد کے لئے دعا کریں کیوں کہ ہمیں بہت سی دعاؤں کی ضرورت ہے، ایک کامیاب سرجری کے بعد اب بھی میرے والد ٹیومر سے لڑ رہے ہیں لیکن امریکا میں وبائی مرض کورونا کی وجہ سے میرے والد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لہذا آپ سب سے گزارش ہے کہ آپ میرے والد کے لئے دعا کریں جس کا میں بہت شکر گزار رہوں گا‘‘۔

میر زمان گل ان دنوں امریکا میں کوچنگ میں مصروف ہیں، وہ 1993 کی عالمی اسکواش چیمپئین شپ جیتنے والی پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔