- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
ایف آئی اے نے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی کو گرفتار کرلیا
کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے عبد الرؤف شیخ کے مطابق پی آئی اے کے سابق ایم ڈی اعجاز ہارون اور سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان کو حراست میں لیا گیا ہے، ملزمان نے سلیم سیانی نامی سابق ڈپٹی ایم ڈی کی بھرتی میں اختیارات سے تجاوز کیا، بھرتی کے لیے اشتہار دینے، پی آئی اے ایکٹ کی، رولز کی خلاف ورزی کی گئی،دونوں سابق افسران نے سلیم سیانی کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کی منظوری دی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سلیم سیانی کو پی آئی اے انجینئرنگ کے لیے کام دلانے پر کمیشن ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی، دونوں افسران نے سلیم سیانی کو 3 ماہ کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل میں رہائش کی بھی منظوری دی، سابق ڈی ایم ڈی کے اہل خانہ کی دبئی میں رہائش کے کرائے کی ادائیگی بھی ایئرلائن کے ذمہ رہی۔
گرفتار افسران کی منظوری سے سلیم سیانی کی ایک ملین ڈالرز کی انشورنس پالیسی بھی کرائی گئی، سلیم سیانی کو دوران ملازمت اغوا ہونے، جسمانی نقصان یا فوت ہونے پر ایک ملین ڈالر ادائیگیوں کو بھی منظور کیا گیا، ملازمت کے دوران 20 ہزار ڈالرز تنخواہ جبکہ 7 فیصد سالانہ اضافے کی منظوری بھی دی گئی،
ملازمت کے کنٹریکٹ کی منسوخی پر تین ماہ کی تنخواہ ادائیگیوں کی منظوری بھی گرفتار افسران نے دی، امریکا پاکستان یا دبئی منتقلی کے لیے سلیم سیانی کو 50 ہزار ڈالرز بھی ادا کیے گئے، ایئر لائن کے دیگرافسران کے کردار سے متعلق تحقیقات بھی جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔