لیڈی ڈیانا کے ڈاکٹر حسنات کا پاکستان کو خدمات دینے کا فیصلہ

عدنان مختار  ہفتہ 21 دسمبر 2013
حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی اپنی صحت اورآگاہی سے متعلق توجہ دینی چاہیے۔ ڈاکٹرحسنات فوٹو : فائل

حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی اپنی صحت اورآگاہی سے متعلق توجہ دینی چاہیے۔ ڈاکٹرحسنات فوٹو : فائل

راوالپنڈی: برطانیہ کی آںجہانی ’’شہزادی لیڈی ڈیانا‘‘ کے حوالے سے شہرت پانے والے ڈاکٹرحسنات نے پاکستانی مریضوں کے دل کی دھڑکنیںٹھیک کرنے کیلیے اپنی خدمات دینے کافیصلہ کرلیا۔

را ولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی( آر آئی سی) میں ڈاکٹرزکی5 روزہ تربیت کے بعد’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگومیں ڈاکٹرحسنات نے کہا کہ پاکستان میں دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے، حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کوبھی اپنی صحت اورآگاہی سے متعلق توجہ دینی چاہیے۔ برطانوی شہریت کے حامل 54 سالہ ڈاکٹرحسنات کاتعلق جہلم سے ہے، آںجہانی لیڈی ڈیانااور ڈاکٹرحسنات کے رومانس کے قصے بھی سننے میں آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔