وزارت داخلہ :بلیک لسٹ سے5807 نام نکالنے کی منظوری

حیدر نسیم  اتوار 18 اکتوبر 2020
سال میں2مرتبہ کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے اورشہریوں کوسہولت دی جائے، اعجازشاہ۔ فوٹو: فائل

سال میں2مرتبہ کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے اورشہریوں کوسہولت دی جائے، اعجازشاہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5807 افراد کا نام نکالنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو طویل عرصے سے بلیک لسٹ میں شامل پاکستانی شہریوں کی پریشانی کا سخت نوٹس لے لیا،وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5807 افراد کا نام نکالنے کی منظوری دیدی۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام اٹھایا گیا، چار سال تاخیر کے بعد جائزہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا، جائزہ کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی ہے ،اجلاس نہ ہونے سیکل 42 ہزار 7 سو 25 افراد کے کیسز پر فیصلے تعطل کا شکار ہیں، جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاکہ سال میں دو مرتبہ جائزہ کمیٹی کا اجلاس بلایاجائے ، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اس حوالے سے شہریوں کو سہولت فراہم کرے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔