نواب شاہ میں گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا

نامہ نگار  اتوار 18 اکتوبر 2020
دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیے، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

دولت کالونی کا وزیر ملاح گیس کابل ادا نہ کرنے پر مشتعل، بشیر پر خنجر برسا دیے، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

نواب شاہ: گیس کا بل ادا نہ کرنے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ہفتے کی صبح ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں واقع دولت کالونی میں وزیر ملاح نے اپنے چھوٹے بھائی بشیر ملاح کو سوئی گیس کا بل ادا نہ کرنے پر مشتعل ہوکر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے وزیر ملاح، عجب ملاح اور وحید ملاح کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔