سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

ویب ڈیسک  اتوار 18 اکتوبر 2020
زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز (فوٹو: فائل)

سوات: زلزلے کے جھٹکے مینگورہ شہر اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سوات اور مینگورہ شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے خوف سے لوگ گھروں اور دکانوں نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ مینگورہ اور اس کے گردونواح میں محوسس کیا گیا، زلزلے کے زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔