آرمینیا اور آذربائیجان کا ’انسان دوستی‘ کے تحت جنگ بندی کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 18 اکتوبر 2020
تین ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں دوسری بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، فوٹو : فائل

تین ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں دوسری بار جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، فوٹو : فائل

باکو: آرمینیا اور آذربائیجان نے انسانیت کے نام پر جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت فوری طور پر سیز فائر پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطبق آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، جس کے تحت رات گئے دونوں ممالک سیز فائر پر عمل درآمد شروع کردیں گے۔

یہ خبر پڑھیں : آرمینیا کے آذربائیجان پر میزائل حملے میں 13 شہری جاں بحق، 40 زخمی

متنازعے علاقے نگورنو کاراباخ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تین ہفتوں سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تاحال 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں اکثریت معصوم شہریوں کی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روس کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کامیاب، جنگ بندی کا اعلان

دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی یہ دوسری کوشش کی ہے جو گزشتہ روز آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل حملے میں 17 شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد کی گئی ہے جب کہ ایک ہفتے قبل بھی روس کی ثالثی میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔