ہمسایہ ممالک تبدیل نہیں ہوسکتے، دوستی کے سوا راستہ نہیں، نواز شریف

نمائندہ ایکسپریس / آئی این پی  ہفتہ 21 دسمبر 2013
امن کیلیے پاکستان،افغانستان اور بھارت کے پاس اچھے دوستوں کی طرح رہنے کے سواکوئی آپشن نہیں،   فوٹو: فائل

امن کیلیے پاکستان،افغانستان اور بھارت کے پاس اچھے دوستوں کی طرح رہنے کے سواکوئی آپشن نہیں، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان، افغانستان اوربھارت کے پاس صرف اچھادوست بننے کاآپشن ہے، حامدکرزئی سے متفق ہیں کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

ترکی کے ٹیلی ویژن چینل کوانٹرویو میں انھوں نے کہاکہ ہمسایہ ممالک تبدیل نہیں ہوسکتے،خطے میں امن کیلیے پاکستان،افغانستان اور بھارت کے پاس اچھے دوستوں کی طرح رہنے کے سواکوئی آپشن نہیں، افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ اس بات پراتفاق ہے کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دورہ کابل میں افغان صدرحامدکرزئی سے مختلف امورپربات چیت ہوئی تھی۔

 photo 3_zps062aa721.jpg

اے پی پی کے مطابق دوحہ گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین شیخ فلاح بن جاسم بن جبورالثانی سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میںفعال اقتصادی شعبہ موجودہے جوقطرکے سرمایہ کاروں کیلیے سرمایہ کاردوست ماحول پیش کرتاہے، پاکستان میںدستیاب اقتصادی مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے قطری کمپنیوںکوبالخصوص توانائی اورانفراسٹرکچرکے شعبہ جات میںسرمایہ کاری کرنی چاہیے، وزیراعظم نے کہاکہ عالمی توانائی مارکیٹ بالخصوص مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی برآمدمیںقطربہت بڑاحصہ دارہے اورپاکستان توانائی کے شعبے میںقطرکے ساتھ تعاون کاخیرمقدم کرے گا۔وزیراعظم نے قطرکے امیرکیلیے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ امیرقطرکی دانشمندانہ قیادت میںقطرنے خطے میںاپنامثبت کرداراداکیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔