مولانا فضل الرحمان کی  آصف علی زرداری سے ملاقات

ویب ڈیسک  اتوار 18 اکتوبر 2020
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی، ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے، جب کہ آج مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔