- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
نواز شریف کو ہر جگہ سے ناکامی کے بعد جمہوریت یاد آئی ہے، اسد عمر
کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہر جگہ سے ناکامی کے بعد نواز شریف کو جمہوریت یاد آئی ہے۔
کراچی میں وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اسد عمر نے کہا کہ 2018 کےانتخابات میں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، 11 جماعتی اتحادی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:چار ماہ میں اپوزیشن کے تمام کیسز فائنل ہو جائیں گے، شیخ رشید
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف بھاگ کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، نوازشریف کے بھائی اور پارٹی کے لوگ این آراو مانگتے رہے ہیں، ہر جگہ سے ناکامی کے بعد انہیں جمہوریت یاد آئی، ان کا بیانیہ اب کہیں بکنے والا نہیں، وہ سزایافتہ مجرم ہیں اور سوالات پوچھنے والے ہوتے کون ہیں؟ ان کا مسئلہ کسی فرد کے ساتھ نہیں بلکہ اداروں کے ساتھ ہے، ان کی تقاریر سول بالادستی اورجمہوریت کے لئے نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانے کے لئے ہے، نوازشریف کی تنقید ان اداروں پرہے جوان کی اطاعت نہیں کرتے، انہوں نے ایک تقریر میں “نیاعمران خان” بنادیا۔ وہ دلیر ہیں تو ان کے منہ سے کلبھوشن کانام کیوں نہیں نکلتا؟
یہ بھی پڑھیں :کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کررہے ہیں، فواد چوہدری
علی حیدر زیدی نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں، جو بانی متحدہ نے کراچی کے ساتھ کیا، وہی کچھ اندرون سندھ میں آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے زندگی میں کبھی ایک دن دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کیا۔ احتساب کا نام ہی جمہوریت ہے،نیا عمران خان میدان میں اتر گیا ہے، کرپشن بچاؤ مہم جتنی مرضی کرلو اب کچھ نہیں بچے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔