- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی ہوگئی
ممبئی: بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ کی ایک بار ایک لڑکی کو گرل فرینڈ کہنے پر وہاں موجود نوجوانوں نے پٹائی کردی تھی اور انہیں بڑی مشکل سے اپنی جان بچانا پڑی تھی۔
عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار اور لاکھوں مداحوں کی دلوں کی دھڑکن شاہ رخ خان ایک مرتبہ دہلی کے گلی محلوں میں نوجوانوں کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں اس بات کا انکشاف خود سپر اسٹار نے بھارتی ٹیلی وژن کے کپل شرما شو میں کیا۔
شاہ رخ خان نے واقعے کی تفصیلات بتائیں کہ بہت پرانی بات ہے جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا تب میں ایک لڑکی کے ساتھ ’ڈیٹ‘ لگا رہا تھا اس وقت کچھ نوجوانوں نے مجھ سے لڑکی کے بارے میں پوچھا تو میں نے کہا یہ میری گرل فرینڈ ہے۔
فلم ’’ڈر‘‘ سے شہرت کرنے والے شاہ رخ خان نے قہقہے لگاتے ہوئے مزید بتایا کہ نوجوان مجھے مارتے رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے رہے کہ گرل فرینڈ نہیں یہ تمہاری بھابھی ہے اور مجھ سے بھابھی کہلوانے پر زور بھی دیا۔
اس موقع پر کنگ خان نے ازراہِ مذاق کہا کہ اس واقعے کے بعد سے میں بہت محتاط ہوگیا اور آج بھی اگر اپنی بیوی گوری کے ساتھ دہلی جاتا ہوں اور کوئی پوچھتا ہے کہ یہ کون ہے تو میں فوراً جواب دیتا ہوں کہ یہ ’’بھابھی‘‘ ہے۔ شاہ رخ کی اس بات پر حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔