امریکا کورونا کیلئے پاکستان جیسے اقدامات کرتا تو کھربوں ڈالربچالیتا، عالمی ماہرِاقتصادیات

اسٹاف رپورٹر  اتوار 18 اکتوبر 2020
عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر نے پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات کو سراہا(فوٹو، انٹرنیٹ)

عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر نے پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات کو سراہا(فوٹو، انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: پاکستان کی کرونا حکمت عملی پر عالمی سطح پر شاندار تعریف کی گئی ہے۔

عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لیری سمرز  نے پاکستان کے کورونا اقدامات کو زبردست قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا پاکستان کی طرح کووڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچاے جا سکتے تھے.

اس سے قبل عالمی ادارہ صحت، عالمی اقتصادی فورم اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG) کی جانب سے منعقدہ نے بھی پاکستان کے کوروناوائر کی روک تھام کے لیے  اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ  دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عالمی ادارۂ صحت نے پاکستان کو وباؤں سے نمٹنےکیلیے قابل تقلید مثال قرار دیدیا

پاکستان کی سول اور عسکری قیادت. وفاقی اور صوبائی سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی نے تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عالمی پالیسی ادارے نے پاکستان کی کورونا حکمت عملی کو ایشیا میں بہترین قراردیدیا

ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کرونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلیجز کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔