2014 میں 1947 کا کیلنڈر لوٹ آئیگا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 21 دسمبر 2013
1947 کا آغاز پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل اور ناقابل فراموش ہے۔فوٹو:فائل

1947 کا آغاز پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل اور ناقابل فراموش ہے۔فوٹو:فائل

کراچی: وقت کبھی لوٹ کر نہیں آتا، یہ محاورہ ہم نے اپنی زندگی میں بارہا سنا ہے لیکن یکم جنوری 2014 کو غلط ثابت ہوجائے گا کیونکہ یکم جنوری 2014 میں قدم رکھتے ہی ہم 67 برس پرانے وقت کا مشاہدہ کرسکیں گے۔

یہ بات 1947 اور 2014 کے کیلنڈرز کے تقابلی جائزے کے بعد سامنے آئی ، 1947 کا آغاز پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل اور ناقابل فراموش ہے، 2014 جہاں ہمیں رواں صدی میں ایک قدم آگے لے جائے گا تو وہیں یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ 2014 کا کیلنڈر 1947 سے مکمل طور پر یکساں ہوگا، 1947 کا آغاز بدھ سے ہوا تھا جبکہ یکم جنوری 2014 کو بھی بدھ کا دن ہوگا، مہینوں کے آغاز اور اختتام کے دن بھی بالکل یکساں ترتیب سے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔