75سالہ مصری دادا دنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے

عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے


Sports Desk October 19, 2020
عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے

مصر کے ایک دادا عزالدین بہادردنیا کے معمرترین پروفیشنل فٹبالر بن گئے۔

وہ تقریباً 75 برس کے ہوچکے ہیں، انھوں نے مصر کی تھرڈ ڈویڑن لیگ میں پورے 90 منٹ تک اپنی ٹیم کی نمائندگی کی، اس سے قبل عزالدین نے مارچ میں بھی پورا میچ کھیلا تھا، مقابلے کے اختتام پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے انھیں ٹائٹل بھی دیا گیا۔ عزالدین 3 نومبر کو 75 ویں سالگرہ منائیں گے، اس سے قبل معمرترین پروفیشنل فٹبالر کا ریکارڈ اسرائیل کے 73 سالہ اسحاق ہائیک کے پاس تھا۔

مقبول خبریں