ہیملٹن ٹیسٹ،روس ٹیلر کیوی امیدوں کا محور بن گئے

اسپورٹس ڈیسک / اے ایف پی  ہفتہ 21 دسمبر 2013
ان فارم بیٹسمین نے دوسرے دن کا اختتام ناقابل شکست56 رنز پر کیا۔گیٹی امیجز

ان فارم بیٹسمین نے دوسرے دن کا اختتام ناقابل شکست56 رنز پر کیا۔گیٹی امیجز

ہیملٹن: ہیملٹن ٹیسٹ میں روس ٹیلر کیوی امیدوں کا محور بن گئے، ان فارم بیٹسمین نے دوسرے دن کا اختتام ناقابل شکست56 رنز پر کیا۔

برینڈن میک کولم11 پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹیم نے 3 وکٹ پر156رنز بنالیے، ویسٹ انڈیز کو اب بھی211 رنز کی سبقت حاصل ہے، اس نے پہلی اننگز میں367کا مجموعہ حاصل کیا، تفصیلات کے مطابق کیریبیئن سلو بولرز نے کیویز کو خوب پریشان کیا، پرمیول اگرچہ کوئی وکٹ نہیں لے سکے لیکن انھوں نے سنیل نارائن کے ساتھ مل کر حریف بیٹسمینوں کو آسانی سے رنز نہ بنانے دیے،آنے والے دنوں میں یہ دونوں ٹیم کیلیے کارگر ثابت ہوسکتے ہیں، اوپنر ہمیش ردرفورڈ(10) کا ڈیرن سیمی نے اپنی ہی گیند پر ریٹرن کیچ تھاما، سنیل نارائن نے اپنے پہلے اوور میں پیٹر فلٹن (11) کو پویلین روانہ کردیا۔

 photo 5_zpsdeb654fc.jpg

ان کاکیچ بھی لیگ سلپ میں سیمی نے قابو کیا، ٹیلر اور کین ولیسمن (58) کے درمیان تیسری وکٹ کیلیے 95رنز کی شراکت بھی سنیل کے ہاتھوں ٹوٹی، وہ ایل بی ڈبلیو ہوئے، اگرچہ انھوں نے ریفرل کا سہارا لیا لیکن پھر بھی نہ بچ سکے،ٹیلر56 اور میک کولم11 پر ناٹ آئوٹ پویلین واپس گئے، ٹیم نے 3 وکٹ پر156رنز بنائے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے رامدین (107) کے بعد شیونرائن چندرپال کی ناقابل شکست سنچری سے تقویت پاتے ہوئے 367 کا مجموعہ پایا، لیفٹ ہینڈر 122 پر ناٹ آئوٹ رہے، ٹم سائوتھی نے 4 اور کورے اینڈرسن نے2 وکٹیں لیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔