اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی، وزیر اعظم

اسٹاف رپورٹر  پير 19 اکتوبر 2020
تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی ہیں، ذرائع(فوٹو، فائل)

تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے رہنماؤں کو ہدایات جاری کردی ہیں، ذرائع(فوٹو، فائل)

 اسلام آباد:  وزیراعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس  ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی اور وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن مقدمات کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اپوزیشن کو کسی قسم کی رعایت اب نہیں ملے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کے اداروں کے خلاف بیانیے پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کے بعد بھی وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیش جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔