عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی اضافہ

اسٹاف رپورٹر  پير 19 اکتوبر 2020
صرافہ ماکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

صرافہ ماکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000روپے ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ 350روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1912 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ ماکٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 116000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 99451روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1260اور دس گرام چاندی کی قیمت 1080روپے 24پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔