کورونا وبا میں کمی کے بعد کے پی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد شروع

احتشام بشیر  پير 19 اکتوبر 2020
وفد میں مختلف ممالک کے سفارت کار اور عالمی مالیاتی اداوروں کے سربرہان پر مشتمل تھا(فوٹو، اسٹاف)

وفد میں مختلف ممالک کے سفارت کار اور عالمی مالیاتی اداوروں کے سربرہان پر مشتمل تھا(فوٹو، اسٹاف)

 پشاور:  کورونا وبا میں کمی کے بعد غیر ملکیوں کی خیبر پختونخوا آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ 

کینیڈا کے ہائی کمشنر ، ہالینڈ ، ڈنمارک ، بیلجیئم کے سفیروں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کنٹری سربراہان نے خانپور کا دورہ کیا۔ محکمہ آرکیالوجی و میوزم خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کرونا وائرس وبا کے بعد سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔

غیر ملکی سفارت کاروں اور عالمی معاشی اداروں کے سربراہان پر مشتمل ایک وفد نے خانپور میں جولیان اور بھمالہ تاریخی آثارِ قدیمہ سائٹ کا دورہ کیا،غیر ملکی وفد ورثے کے تحفظ کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

حکومت کی جانب سے مذہبی سیاحت اور آثارقدیمہ کے فروغ کے لیے ٹورازم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کورونا وبا کے باعث غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ رک گیا تھا وبا میں کمی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔