فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع

اسٹاف رپورٹر  پير 19 اکتوبر 2020
تاحال 400 صارفین کو ڈیڑھ ارب روپے واپس کردیے گئے، بقیہ افراد کو رقومات دینے کا سلسلہ جاری (فوٹو: فائل)

تاحال 400 صارفین کو ڈیڑھ ارب روپے واپس کردیے گئے، بقیہ افراد کو رقومات دینے کا سلسلہ جاری (فوٹو: فائل)

 کراچی: پاک فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل کے متاثرین کو رقوم کی واپسی شروع ہوگئی، تاحال 400 افراد کو ڈیڑھ ارب روپے واپس کردیے گئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کراچی ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ پروجیکٹس اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 400 سے زائد صارفین میں 1.5 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے، ادائیگی کا سلسلہ فضائیہ کراچی کے آخری صارف کو رقم کی منتقلی تک جاری رہے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ اس ضمن میں اعلی عدلیہ کے احکامات کا خیر مقدم کرتی ہے اور نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔