روئی کی ریکارڈ درآمدات کے امکانات

احتشام مفتی  منگل 20 اکتوبر 2020
15اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 40 فیصد کی کمی سے پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔
 (فوٹو: فائل)

15اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 40 فیصد کی کمی سے پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔ (فوٹو: فائل)

 کراچی: ملک میں روئی کی ریکارڈ درآمدات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ملک میں غیر متوقع طور پر کپاس کی مجموعی قومی پیداوار غیر معمولی طورپرکم ہونے سے روئی کی ریکارڈ درآمدات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ 15اکتوبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 40 فیصد کی کمی سے پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے اور صرف 26 لاکھ 88 ہزار گانٹھوں کے مساوی کم پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی کمی کی بڑی وجہ شدید بارشیں اور فصل پر سفید مکھی اور گلابی سنڈی کا شدید حملہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔