- شیخ رشید ایک بار پھر نواز شریف سے معافی مانگیں گے، رانا ثنا اللہ
- اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن
- وزیراعظم قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی پر کام کریں، اسلام آباد ہائی کورٹ
- امریکا علاقائی سطح پرافغان امن عمل کی حمایت کا خواہاں
- خیبر پختونخوا میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ
- کوروناوبا؛ مزید 43 افراد جاں بحق؛ مجموعی اموات 11 ہزار سے زائد
- جنوبی افریقا کے ساتھ سیریزسے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کی بہت خوشی ہے، وسیم خان
- موٹراورانجن کے بغیر 880 کلومیٹر فی گھنٹہ گلائیڈر اڑانے کا ریکارڈ
- خلیجِ بنگال میں روزانہ پلاسٹک کے تین ارب ٹکڑے جمع ہورہے ہیں
- ورزش کی بدولت، پٹھے ازخود سوزش کے نقصانات کم کرتے ہیں
- ٹریفک پولیس کی ناقص منصوبہ بندی سے کرکٹ میچ وبال جان بن گیا
- خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا
- کے ڈی اے ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں مل سکی
- افغان ازبک لڑکی بہاول نگر پہنچ گئی، طالبعلم فہیم الرحمن سے نکاح کر لیا
- PTA نے پاکستان میں ویب سائٹ ’’ٹرو اسلام‘‘ بلاک کر دی
- سندھ حکومت کا شاپنگ مال ہفتے میں7روز کھولنے کا اعلان
- بھارت نے خطے میں عدم استحکام کیلیے گریٹ ڈبل گیم شروع کر دی
- پاکستانی ہر سال 554ارب روپے خیراتی اداروں کو دیتے ہیں
- ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 40 پاکستانی ملک بدر
- فضل الرحمن کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست دائر
خاموشی سے کیمرے کو گھورنے والے ٹک ٹاکر کے 5 لاکھ فالوورز

یہ صاحب کچھ نہیں کرتے، ہر ٹک ٹاک ویڈیو میں خاموشی سے کیمرے کو گھورے جاتے ہیں۔ (فوٹو: ٹک ٹاک)
ویتنام: ٹک ٹاک پر عجیب عجیب حرکتیں کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں، لیکن ویت نام سے تعلق رکھنے والا ادھیڑ عمر آن تران تان (@anhtrantan) اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز میں کچھ نہیں کرتا… وہ نہ کوئی حرکت کرتا ہے اور نہ ہی کچھ بولتا ہے، بس خاموشی سے اپنے اسمارٹ فون کیمرے کو گھورتا رہتا ہے جبکہ پس منظر میں کوئی گانا بج رہا ہوتا ہے۔
اپنی اسی ’’ادا‘‘ کی وجہ سے وہ اتنا مقبول ہوگیا ہے کہ ٹک ٹاک پر اس کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ اس کی ویڈیوز کو کروڑوں مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ یہی نہیں، بلکہ اس کی ویڈیوز کو اب تک 78 لاکھ لوگ پسند (لائک) بھی کرچکے ہیں۔
ٹک ٹاک پر آن تران تان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت حاصل کرنے اور ’’انفلوئنسر‘‘ بننے کےلیے محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ آپ میں صرف دوسروں سے ’’ہٹ کر‘‘ حماقتیں کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔