اسموگ میں اضافہ؛ پاکستان اور زمبابوے کے ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقلی کا امکان

عباس رضا  منگل 20 اکتوبر 2020
پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: اسموگ میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

‏لاہور میں اسموگ میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی منتقل کیے جانے کا خدشہ موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف اور حکام اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اگر اسموگ کی شرح میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا تو ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ بھی راولپنڈی میں ہی کروائے جا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔