کورونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے طیارے گراؤنڈ کردیئے

ویب ڈیسک  منگل 20 اکتوبر 2020
قطر ایئرویز نے دو سال کے لیے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے، فوٹو : فائل

قطر ایئرویز نے دو سال کے لیے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے، فوٹو : فائل

دوحہ: کورونا کی دوسری لہر کے باعث قطر ایئرویز نے اپنے طیارے گراؤنڈ کردیئے اور آئندہ دو برس تک ان طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی اس قومی فضائی کمپنی ایئر ویز نے کورونا وبا کے باعث آئندہ دو برسوں کے لیے اپنے ایئر بس A380 طیاروں کو گراؤنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں قطر ایئر ویز نے اس سلسلے میں اپنے ان سُپر جمبوز کو 2021 میں دوبارہ سے بروئے کار لانے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب ایئر لائن نے دو سال تک طیاروں کو استعمال نہ کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔

ایئر ویز کے چیف ایگزیکیٹو  اکبر الباقر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث فضائی پروازیں کئی ماہ سے معطل ہیں جس کے باعث بزنس کو شدید نقصان پہنچا ہے گو ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ سفری پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے لیکن یہ بہت ناکافی ہیں جس میں اخراجات زیادہ ہیں اور منافع بالکل نہیں ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔