- ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئی پی ایچ ڈی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
- ہائی وے پرآئل ٹینکروں کا خوفناک تصادم، ہزاروں لیٹرتیل میں آگ لگ گئی
- بھارت میں 13 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل
- فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے 4400 متاثرین کو 14 ارب روپے واپس مل گئے، پاک فضائیہ
- جرمنی میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت
- زین آفندی قتل کیس، عینی شاہد نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- بہادرآباد میں پولیس مقابلہ؛ وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
- روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں اضافہ
- کائنات کے ’سب سے نرم‘ سیارے نے سائنسدانوں کو پریشان کردیا
- لاک ڈاؤن میں دو ہزار گھروں کی مفت مرمت کرنے والا ’رحم دل پلمبر‘
- جوبائیڈن نے اپنی حکومت میں خواجہ سرا کو اہم عہدہ دیدیا
- پی ڈی ایم کے احتجاج پرالیکشن کمیشن کا ردّعمل آ گیا
- سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
- مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں، یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے، وزیر داخلہ
- پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں اپنا وعدہ بھول گئی
- سوئس حکومت کی شہریوں سے نقاب پر پابندی کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل
- طاقتوراداروں نے انتخابات پر قبضہ کرکے ڈفلی والا ملک پر مسلط کردیا، فضل الرحمان
- ہلاکتوں کے باوجود ناروے کا فائزر کی کورونا ویکسین کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ
- سانحہ ساہیوال پر برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر آئی جی بلوچستان تعینات
- جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس دائر
باکسر عامر خان بھی پاکستانی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے

میں پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں، عامر خان۔ فوٹو:فائل
برطانوی نژاد باکسر عامر خان بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے ملکی سیاست میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بہت مرتبہ پوچھا گیا کہ کیا میں پاکستان میں سیاست میں حصہ لوں گا، بطور ایک کھلاڑی اور ملکی سفیر، یہ قابل عزت ہے کہ مجھ سے پوچھا گیا کہ میں سیاست میں حصہ لوں گا، حقیقت میں ملک کی مدد کرنا پسند کروں گا، فلپائن میں مینی پیکئو ئیاؤ کی اس کے ملک کے لیے عظیم خدمات دیکھ چکا ہوں لہذا مجھے علم ہے کہ میں بھی ایسا ہی پاکستان کے لیے کر سکتا ہوں۔
باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا فیصلہ ہوگا تاہم ہوسکتا ہے کہ میں ایک روز اس پر غور کروں، میں اپنے پرستاروں سے پوچھنا چاہوں گا کہ وہ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں، میں نے ملک میں بہت سے سیاستدانوں اور آرمی جرنیلوں سے اس معاملے پر نشستیں کی ہیں جنہوں نے ملکی موضوعات پر اتفاق اور اختلاف کیا، میرا دل صاف ہے اور میں پاکستان کے لیے بہترین چاہوں گا۔
عامر خان کا کہنا تھا میرے پرانے دوست اور عالمی چیمپئن باکسر مینی پیکئو ئیاؤ نے سیاست میں شمولیت اختیار کی ہے، میں بھی پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنانا چاہتا ہوں، میں بہت سے شعبوں بشمول کھیل، تعلیم، چائلڈ لیبر کو روکنے اور بہت سی چیزوں میں بہت مددگار ثابت ہونا چاہتا ہوں، ہم سب نے ایک روز اس جہاں کو چھوڑ جانا ہے مگر جب تک ہم یہاں ہیں ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔