عالمی ثالثی عدالت میں کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کا موقف تسلیم، بھارت آدھا پانی پاکستان کو دینے کا پابند قرار

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 دسمبر 2013
کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں زیرتعمیر 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا۔ فوٹو؛ فائل

کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے پاکستان میں زیرتعمیر 969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا۔ فوٹو؛ فائل

ہیگ: عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم بنا نے کی اجازت دے دی تاہم بھارت اس ڈیم سے پاکستان کوآدھا پانی دینے کا پابند ہو گا۔

عالمی ثالثی عدالت نے مقبوضہ کشمیرمیں دریائے جہلم پربھارت کو کشن گنگاڈیم کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو اس ڈیم سے آدھا پانی دینے کا پابند ہوگا، اس کے علاوہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت متعلقہ ڈیم میں پانی انتہائی نچلی سطح پرنہیں لے جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے متنازع کشن گنگا ڈیم کی تعمیرپر اعتراض کیا تھا کہ بھارت کااس ڈیم پر323میگاواٹ بجلی پیداکرنےکامنصوبہ ہےجس سے پاکستان میں زیرتعمیر969 میگاواٹ کا نیلم جہلم پن بجلی کامنصوبہ بری ظرح متاثرہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔