- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
وزیراعلیٰ سندھ کی پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں وزیراعلی ہاؤس سندھ میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے ساتھ پیش آنے والے تضحیک آمیز واقعے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سندھ حکومت اور تمام ادارے آپ کے ساتھ ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو گلشن اقبال میں دھماکے سے متعلق ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری؛ سندھ پولیس قیادت کا چھٹی پر جانے کا فیصلہ مؤخر
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے، پولیس آزادانہ اور غیر جانبدار طریقے سے اپنا کام جاری رکھے ، حکومت سندھ نے پولیس کو ہمیشہ آزادانہ کام کرنے کی ہدایت کی ہے ، سندھ حکومت پولیس کے باقی معاملات کو خود دیکھے گی، پولیس کے کسی صورت حوصلے پست نہیں ہونے دینگے۔ پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کا ہر مرحلے پر رہنمائی کرنے اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے لیے دباؤ ڈالے جانے، گھر کا گھیراؤ کرنے اور اپنے ساتھ کی گئی تضحیک پر آئی جی سندھ مشتاق مہر سمیت کئی اعلیٰ پولیس افسران نے دو ماہ کی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم آرمی چیف کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحقیقات کے احکامات پر انہوں نے یہ فیصلہ موخر کردیا۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ آئی جی آفس پہنچے تھے اور سندھ پولیس سے اظہار یکجہتی کیا تھا۔ انہوں نے آئی جی سندھ مشتاق مہر اور سی سی پی او کراچی غلام نبی میمن سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور صوبے میں قیام امن کے لیے سندھ پولیس کی خدمات کو سراہا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔