- سعودی عرب 3 ارب ڈالر کی واپسی کے لیے پاکستان کو مزید مہلت دینے پر رضامند
- آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان
- کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق
- پی ٹی آئی لانگ مارچ: جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی
- پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
- راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
- درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل
- کہوٹہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق اور 3 زخمی
- لانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
- خصوصی طور پر مدعو کردہ چار کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
- ایران میں رہائشی عمارت گرنے سے 11 ہلاکتوں پر میئر سمیت 10 میونسپل حکام گرفتار
- 74 برس قبل بچھڑنے والے سکا خان بڑے بھائی کے ہمراہ بھارت روانہ
- مشرقی وسطیٰ میں ریت کے طوفان معمول کیوں بنتے جارہے ہیں؟
- میکسیکو؛ ہوٹل میں مسلح افراد کی فائرنگ، 11 ہلاک
- پرتعیش اشیا کی درآمد پر پابندی کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ
- ایک ہاتھ سے محروم مسلمان خاتون نے 1200 فٹ بلند دیوار عبور کرلی
- کورونا کا دنیا سے ابھی یقینی اور مکمل خاتمہ نہیں ہوا، عالمی ادارہ صحت
- گدلا سوئمنگ پول پیٹ کی خطرناک بیماریوں کی وجہ بن سکتا ہے، ماہرین
- وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ عمران خان کو آنے دیں، گرفتار نہ کریں، مریم نواز
- ترکی نے شام میں نئے فوجی آپریشن کا اعلان کردیا
مایا علی شعیب منصور کی اگلی فلم میں کاسٹ

شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے، مایا علی فوٹوانسٹاگرام
کراچی: اداکارہ مایا علی معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی انہوں نے کہا ہے کہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
مایا علی تین برسوں بعد ڈراما سیریل ’’پہلی سی محبت‘‘ کے ساتھ ایک با پھر چھوٹی اسکرین پر واپسی کررہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو ایک اور خوشخبری سنائی ہے کہ وہ معروف ہدایت کار شعیب منصور کی اگلی فلم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کریں گی۔
ایک پاکستانی ویب سائیٹ کے مطابق مایا علی نے فلم کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے شعیب منصور کی فلم کا حصہ بننے پر بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔ مایا علی نے کہا احسن رحیم اور عاصم رضا جیسے نامور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب میں تیسری فلم شعیب منصور کے ساتھ کررہی ہوں اور شعیب منصور کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت کردار ہے اور ایسا کردار میں نے اپنی زندگی میں پہلے کبھی ادا نہیں کیا۔
شعیب منصور نے 2017 میں ماہرہ خان کے ساتھ فلم ’’ورنہ‘‘ بنائی تھی لیکن یہ فلم مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی تھی اس بارے میں مایا علی نے کہا اس بارے میں وہ فکر مند نہیں ہیں۔ شعیب منصور اپنے آپ میں ایک ادارہ ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔ مجھے معلوم ہے میں ان سے بہت کچھ سیکھوں گی۔ مایا علی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا انہیں یقین ہے کہ فلم بہت اچھی ثابت ہوگی۔
مایا علی نے فلم سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہا اس فلم کی سب سے دلچسپ بات اس کا نام ہے لیکن فی الحال وہ فلم کا نام نہیں بتاسکتیں۔ تاہم انہوں نے فلم کے نام کا مخفف بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کانام ’’اے بی جی‘‘ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ شعیب منصور کی پچھلی تینوں فلمیں’’خدا کے لیے‘‘، ’’بول‘‘ اور’’ورنہ‘‘ کے ٹائٹلز ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔ شعیب منصور کی ہر فلم میں لوگوں کے لیے ایک سماجی پیغام ہوتا ہے تو کیا ان کی اگلی فلم میں بھی کوئی سماجی پیغام ہوگا اس سوال کے جواب میں بھی مایا علی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا اور صرف اتنا کہا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے۔
فلم میں مایا علی کے ساتھ ٹی وی کے معروف اداکار عماد عرفانی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔