آئس لینڈ کی وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران زلزلے کے جھٹکے، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020
وزیراعظم کیٹرین براہ راست  آن لائن انٹوویو دے رہی تھیں، فوٹو : فائل

وزیراعظم کیٹرین براہ راست آن لائن انٹوویو دے رہی تھیں، فوٹو : فائل

ریکیاوک: آئس لینڈ کی وزیراعظم کیٹرین جیکب دوتریس کے ایک آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک زلزلے کے جھٹکوں سے در و دیوار ہلنے لگے تاہم وزیراعظم نے جذبات پر قابو رکھا اور انٹرویو مکمل کروالیا۔

آئس لینڈ کی وزیراعظم کی ایک ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آن لائن انٹرویو کے دوران اچانک وزیراعظم کے کمرے کے در و دیوار لرزنے لگتے تھے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر وزیراعظم نے کہا کہ ’اوہ میرے خدا ! زلالہ آیا ہے ۔۔ ’’کوئی بات نہیں یہ آئس لینڈ ہے‘‘ اور ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم نے اپنی گفتگو جاری رکھی اور سوالات کے جوابات دیئے۔

انٹرویو کے بعد اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کیٹرین نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور وزیراعظم ہاؤس مضبوط ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے انٹرویو کے دوران آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.6 محسوس کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز جنوب مغربی علاقے ہافنارفجودر میں تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔