ایل او سی پربھارتی فائرنگ کے متاثرین کی مدد کی جائے،آرمی چیف کی جوانوں کو ہدایت

ویب ڈیسک  بدھ 21 اکتوبر 2020
آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سیزفائرخلاف ورزیوں پر بریفنگ  - آئی ایس پی آر

آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ، سیزفائرخلاف ورزیوں پر بریفنگ  - آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کو پرعزم رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنا فرض جذبے سے ادا کریں اور بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجورہ نے ایل او سی چھمب سیکٹر کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ کو اگلے مورچوں پر بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو آپریشنل صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ اگلے مورچوں پر افسروں وجوانوں کو ہدایت دی کہ وہ پرعزم رہیں اوراپنا فرض جذبے سے ادا کریں جب کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔