- سندھ اور بلوچستان میں گیس و خام تیل کی پیداوار میں اضافہ
- چین کی موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان
- آرمی چیف اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، سرحدی سلامتی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
- اب کوئی ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی بلکہ لوگوں کو ٹیکس دینا ہوگا، وزیر خزانہ
- غیر ملکی وفود کی آمد، شاہراہ فیصل سمیت کراچی کی مختلف شاہراہیں بند رہیں گی
- شنگھائی الیکٹرک کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش واپس لے لی
- بھارتی ہٹ دھرمی؛ پاکستانی زائرین امیرخسرو کے عرس میں شرکت کیلیے ویزا کے منتظر
- پاک ایران صدور کی ملاقات، غزہ کیلئے بین الاقوامی کوششیں تیز کرنے پر زور
- پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا اصولی فیصلہ
- وساکھی میلہ اورخالصہ جنم منانے کے بعد سکھ یاتری بھارت روانہ
- تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی انٹیلیجنس چیف مستعفی
- سائفر کیس میں شک کا پورا فائدہ ملزمان کو جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بابر اعظم کو گاڑی دینے کا وعدہ پورا کردیا
- سندھ بھر میں سڑکیں اور شاہراہیں بند کرنے پر پابندی عائد، مقدمہ درج کرنے کا حکم
- چند صارفین کی عدم ادائیگی پر سب کی بجلی منقطع کرنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، ناصر شاہ
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا
- آئی پی ایل: آؤٹ دینے پر امپائر سے بحث، ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد
- بلوچستان میں پہلی ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
- ہانگ کانگ اور سنگاپور میں دو بھارتی برانڈز کے مصالحوں پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے 6 ماہ بعد بھی ان پر عمل نہیں کیا، پرویز رشید
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بتائیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن پر کتنے افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، صوبے میں تبدیلی کے نعروں پر 6 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی منشور کے تحت خیبرپختونخوا میں منتخب ایس ایچ او لگائے، خیبر پختونخوا میں منافع خور ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں کہ صوبے میں کتنے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعت نے خیبرپختونخوا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ٹیکس چوری عام ہے، عمران خان بتائیں کہ کتنے ایکسائز اور صوبائی ٹیکس چور پکڑے گئے اور سابق حکومتوں کی کرپشن کے کتنے کیسز پر کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل عمران خان نے محکمہ پولیس میں اصلاحات کا وعدہ کیا تھا لیکن پورا محکمہ سیاست کی نذر کر دیا گیا ہے۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ انتخابی مہم کے دوران عمران خان نے 3 ماہ کے دوران صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا وعدہ کیا تھا لیکن 6 ماہ گزر جانے کے بعد بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ان کی جماعت کی کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دیتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔