ایئرٹریفک کنٹرول کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 22 اکتوبر 2020
اس وقت رحیم یار خان، قلات، کوئٹہ، سکھر اور بہاولپور سے جانے والی فضائی ٹریفک کراچی سے کنٹرول ہورہی ہے۔ فوٹو:فائل

اس وقت رحیم یار خان، قلات، کوئٹہ، سکھر اور بہاولپور سے جانے والی فضائی ٹریفک کراچی سے کنٹرول ہورہی ہے۔ فوٹو:فائل

کراچی: 26 اکتوبر سے رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کا ایئر ٹریفک کراچی سے لاہور ایریا کنٹرول کو منتقل کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر ٹریفک کنٹرول کے لیے نئی منصوبہ بندی کرلی ہے، اور ایئرٹریفک کا کنٹرول کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر سے رحیم یار خان، قلات اور کوئٹہ، سکھر اور  بہاولپور سمیت دیگر شہروں کا ایئر ٹریفک کراچی سے لاہور ایریا کنٹرول کو منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت رحیم یار خان، قلات، کوئٹہ، سکھر اور بہاولپورسے جانے والی فضائی ٹریفک کراچی سے کنٹرول ہورہی ہے، تاہم اب 26 اکتوبر سے کنٹرول منتقل ہونے کے بعد رحیم یار خان، قلات کوئٹہ سے گزرنے والی ایئر ٹریفک کو لاہور سے کنٹرول کیا جائے گا، ڈائریکٹرآپریشنز سی اے اے 26 اکتوبر کو افتتاح کریں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔