بین الاقوامی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 22 اکتوبر 2020
سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

سونے کی عالمی و مقامی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1916ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115700روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99194روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 1040روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے 57پیسے کی کمی سے 1063روپے 10پیسے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔