پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر نے کلب میچ میں دھوم مچادی

محمد یوسف انجم  جمعرات 22 اکتوبر 2020
خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے، مہندر پال سنگھ

خواہش ہے پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے، مہندر پال سنگھ

 لاہور: پاکستان کے پہلے سکھ کرکٹر مہندر پال سنگھ نے کلب میچ میں 6 شکار کرکے دھوم مچادی۔

لاہور میں پہلے حبیب میموریل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مہندرپال سنگھ نے وحدت ایگلٹس کی نماَئندگی کرتے ہوئے ینگسٹرز کلب کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سات اوورز کے اسپیل میں 25 رنز کے بدلے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے وحدت ایگلٹس کی 9 وکٹوں سے کامیابی دلوائی۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے لیے منتخب ہونے والےمہندر پال سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ فٹ اور بہترین ردھم میں ہے، خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے، مہندر پال سنگھ نے 2017 میں پہلی بارپاکستان کرکٹ میں انٹری کرکے پہلے سکھ کرکٹر ہونے کا اعزاز پایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔