کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ ’کے فور‘ واپڈا کے سپرد

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 22 اکتوبر 2020
چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو، فائل)

چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو، فائل)

 لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے واٹر سپلائی کے  منصوبے  “کے فور” پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون، وفاق اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے بھی  شرکت کی۔ اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا۔کے فور منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

اجلاس میں سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ  بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔