- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
گلشن اقبال میں آگ بجھانے والا سلنڈر پھٹنے سے ایک دکان دار جاں بحق دوسرا شدید زخمی
کراچی: گلشن اقبال کی ایک دکان میں آگ بجھانے والا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جس کے باعث علاقہ مکین اور دکان دار خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر صفدر مشوانی نے بتایا کہ دھماکا آگ بجھانے والے آلات کی دکان کے اندر ہوا جس میں آگ بجھانے والا ایک سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز حکام موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 50 سالہ مشتاق کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، دونوں افراد ملازمین بتائے جاتے ہیں، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔