- مسلسل تین ماہ شکاگو ایئرپورٹ پر رہنے والا شخص گرفتار
- کراچی فائربریگیڈ کا ہیلپ لائن نمبر خراب ، شہری ہنگامی حالات میں رابطے سے محروم
- واشنگٹن میں سیکیورٹی الرٹ جاری، جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل
- کراچی میں گیس بحران کی شدت بڑھنے سے معمولات زندگی شدید متاثر
- پاکستان میں چینی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی
- وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی صوبوں کو مہنگائی پر قابو پانے کیلیے اقدامات کی ہدایت
- تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین
- روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری
- عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ
- یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا گیا
- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
2023 تک ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کردیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی

بھارت کے برعکس پاکستان آج انٹرنیشنل کرکٹ میچز اپنے ملک میں آرگنائز کررہا ہے، احسان مانی
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہم نے ٹارگٹ سیٹ کرلیا ہے، 2023 میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کردیا جائے گا۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کے سابق عہدے دار دعوئے کرتے تھے لیکن ہم نے پاکستان سپر لیگ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کو ملک میں بحال کیا، براڈ کاسٹنگ رائٹس سے لے کر ملازمین کی تنخواہوں کے معاملات کو شفاف انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹوں کو ہم نے مطمن کیا اور میری تمام تر مراعات بورڈ کی ویب پر موجود ہیں۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمارا کام کرکٹ کی بحالی ہے، بھارت نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا، اس بارے میں ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے اپنا موقف مضبوط انداز میں پیش کیا اور ہمیں ہر پلیٹ فارم پر کامیابی ہوئی ہے، جو ریجنز بورڈ کے خلاف عدالت میں گئے ہیں یا جن کے بارے میں بورڈ کو خدشات ہیں ان ریجنز کے بارے میں انکوائری کی جارہی ہے، چند ریجنرز نے بورڈ کی طرف سے ملنے والے پیسے کو اپنے ذاتی اکاونٹس میں جامع کرایا جو کہ قانون جرم ہے اس جرم میں ملوث افراد کا احتساب ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کیا اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو اس سے جواب طلب کرنا جرم ہے، بورڈ کے معاملات کو شفاف انداز میں چلایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر اور خاص طور پر بھارت میں کورونا کے کیسزز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، بھارت نے ائی پی ایل کو دوبئی اور شارجہ منتقل کردیا ہے اس کے برعکس پاکستان آج انٹرنیشنل کرکٹ میچز اپنے ملک میں آرگنائز کررہا ہے ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں اگاہ کیا ہے۔
احسان مانی نے مزید کہا کہ میچ فسکنگ اور جوئے کے سدد باب کے لئے قانونی ماہرین کی معاونت سے مسودہ تیار کرکے وزارت اطلاعات بین الصوبائی رابطہ کو ارسال کردیا ہے، انگلینڈ اور سری لنکا کے بعد پاکستان میچ فکسنگ اور جوئے کے حوالے قانون سازی کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں سے نیوزی لینڈ، انگلینڈ، اسٹریلیا کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔