پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے کا مقام تبدیل، ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 23 اکتوبر 2020
جلسے میں بلاول بھٹو سمیت دیگر تمام قائدین شرکت کریں گے، نوازشریف جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،علی مدد جتک۔ فوٹو :فائل

جلسے میں بلاول بھٹو سمیت دیگر تمام قائدین شرکت کریں گے، نوازشریف جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،علی مدد جتک۔ فوٹو :فائل

کوئٹہ: 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پی ڈی ایم بلوچستان کی رہبر کمیٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر علی مدد جتک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جلسے میں بلاول بھٹو سمیت دیگر تمام قائدین شرکت کریں گے، نوازشریف جلسے سے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔